Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف الیکشن کمشنر دستور کی پامالیوں میں پی ڈی ایم کا کلیدی معاون ہے، عمران خان

جنرل (ر) باجوہ کہتے تھے امریکا ہم سے خوش نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 18 فروری 2023 08:17pm
ہمارے دور میں دیوالیہ ہونے کا خطرہ صرف 5 فیصد تھا۔ فوٹو — فائل
ہمارے دور میں دیوالیہ ہونے کا خطرہ صرف 5 فیصد تھا۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ دستور کی پامالیوں میں پی ڈی ایم کا کلیدی معاون ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف گھٹیا پراپیگنڈہ مہم شرمناک ہے، ن لیگ عدلیہ پر یلغار کی تاریخ رکھتی ہے، غیر قانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر دستور کی پامالیوں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کلیدی معاون ہے، ہمارےاتحادیوں کوخوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کر چکا ہوں، حقیقی آزادی کے لئے رضاکارانہ طور پر جیلوں کو بھریں گے، بدھ سےگرفتاریاں پیش کرنے کے عمل کا آغاز کر دیں گے۔

سابق آرمی چیف سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے حکومت تبدیل کی اور نیب ان کے زیر اثر تھا، جنر (ر) باجوہ نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، وہ کہتے تھے امریکا خوش نہیں۔

ملکی معاشی صورتحال اور فنانس بل کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر نے فنانس بل کے آرڈیننس پر دستخط نہ کر کے احسن اقدام کیا، نئے فنانس بل سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، ہمارے دور میں ملک میں سرمایہ کاری آ رہی تھی اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ صرف 5 فیصد تھا۔

pti

PDM

ECP

imran khan

Jail Bharo Tehreek