کوئی ادارہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہا، مریم نواز
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے اور نہ کوئی حکومتی ذمہ داری ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہا، عمران اور دوسرے لوگ گریبان پکڑ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی، ن لیگ کو احساس ہوا کہ نواز شریف پارٹی کے لئے کتنے ضروری ہیں۔
مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہراتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف کیا، مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی مکافات عمل کا شکار ہوئے، احتساب سے ادارہ کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ہم نے قوم کے اربوں روپے کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگائے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ آج مقابلہ ترقیاتی کاموں کا نہیں بلکہ گالیوں کامقابلہ ہے، گالی گلوچ سے ملکی معیشت پر اثر ہوتا ہے، ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور وہ کہتے ہمیں حکومت دو۔
Comments are closed on this story.