Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں بسنت میلہ، فضائیں ”بو کاٹا“ کے نعروں سے گونج اٹھیں

میلے میں پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔
شائع 18 فروری 2023 06:01pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سعودی عرب کے ایسٹرن ریجن میں بسنت میلہ منایا گیا، جس میں پاکستانی مردوخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پتنگ بازوں نے رنگ برنگی پتنگوں سے آسمان کو رنگین بنا دیا اور ایک دوسرے سے پیچ لڑا کر بو کاٹا کے نعرے بھی لگائے۔

میلے میں مردوخواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خوب پتنگ بازی کی اور بسنت سے محظوظ ہوئے۔

پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بسنت ہمارا روایتی تہوار ہے جسے پردیس میں منا کر دیس کے مزے کو دوبالا کرکے خوشی ہوئی۔

میلے میں پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی اور کہا کہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، جس نے بسنت منانے کی خصوصی اجازت دی۔

بسنتے میلے میں بچوں کے لئے جھولے، فیس پینٹنگ، میجک شو کا انتظام بھی تھا، جس سے بچوں نے خوب مزہ کیا۔

میلے میں پاکستان کے لذیذ اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔

اصل مزہ پتنگ بازوں نے لوٹا اور مختلف رنگوں کی پتنگوں کو ڈور کی مدد سے فضا میں بلند کیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں کی پتنگوں سے بھر گیا، چاروں جانب بو کاٹا کے نعروں سے بھی فضا گونجتی رہی اور لاہوری بسنت کا مزہ دوبالا ہوتا رہا۔

ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا تھا پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانے کے لیے آئندہ سال بھی بسنت میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

Saudia Arabia

Basant