Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی ایچ اے واقعہ: حکام نے سارا دن گھن چکر بنانے والے تیندوے کا نام کیا رکھا

تیندوا کہاں اور کس حال میں ہے؟
شائع 18 فروری 2023 04:54pm

شہر اقتدار اسلام آباد کی ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں آٹھ گھنٹوں تک دہشت پھیلانے والا تیندوا اس وقت وائلڈ لائف حکام کے پاس موجود ہے۔

حکام نے تیندوے کو وائلڈ لائف کی پناہ گاہ میں رکھا ہے۔

حکام نے تیندوے کو ’ڈی ایٹ چے‘ نام دیا ہے۔

فی الحال تیندوے کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر تیندوے کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

وائلڈ حکام کے مطابق یہ تیندوا نر ہے اور مکمل طور پر صحت مند ہے۔

دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گھسنے والے اس تیندوے نے ٓٹھ گھنٹوں تک خوف پھیلائے رکھا تھا۔

تیندوے نے نہ صرف کئی لوگوں کو زخمی کیا بلکہ حکام کو بھی پورا دن سڑکوں پر دوڑایا۔

’ڈی ایٹ چے‘ کو کئی گھنٹوں کے جتن کے بعد رات گئے پکڑا گیا تھا۔

اسلام آباد

leopard

Islamabad DHA