ترکیہ زلزلے میں لاپتہ ہونے والے انٹرنیشنل فٹبالر کرسچین آتسوچل کی لاش مل گئی
آتسوکی لاش زلزلے کے دو ہفتے بعد ان کے گھر کے ملبے سے ملی
ترکیہ زلزلے میں ہونے والے گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالرکرسچین آتسوچل کی لاش ان کے گھر کے ملبے تلے سے مل گئی۔
6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے میں گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالرکرسچین آتسوچل لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم زلزلے کے دوہفتے بعد آتسو کی لاش ان کے گھر کے ملبے سے مل گئی ہے۔
31 سالہ فٹبالر آتسو کے ایجنٹ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
کرسچین آتسو نے 65 انٹرنیشنل میچز میں گھانا کی نمائندگی کی، وہ ترکیے کے فٹبال کلب ہاتے اسپور سے منسلک تھے، اور اس سے قبل وہ انگلش فٹبال کلب ایورٹن، چیلسی اورنیو کاسل سے بھی منسلک رہے۔
earthquake
Christian Atsuchl
earthquake in turkiya
مقبول ترین
Comments are closed on this story.