Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم جام اویس کو نا اہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر

دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد جام اویس صادق و امین نہیں رہے، درخواست گزار
شائع 18 فروری 2023 01:53pm

ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم جام اویس گہرام کو نا اہل قرار دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

صحافی ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس گہرام کو نا اہل قرار دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست بریسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ جام اویس نے دیت کی رقم ادا کردی ہے، اور دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد جام اویس صادق وامین نہیں رہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان کو اللہ کے نام پر معاف کیا

درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے ٹھیک تفتیش نہیں کی، عدالت سے استدعا ہے کہ جام اویس کو نا اہل قرار دیا جائے۔

Nazim Jokhio Case