Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا میں سب سے لمبی عمرپانے والا چوہا

پیٹرک نامی چوہا اب تک سب سے بوڑھا چوہا ہے
شائع 18 فروری 2023 12:55pm
تصویر/ گنیز ورلڈ ریکارڈز
تصویر/ گنیز ورلڈ ریکارڈز

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسان ڈیاگو کے چڑیا گھر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہاں موجود چوہا دنیا کا سب سے بوڑھا چوہا ہے جس کی عمر تقریبا 9 برس 180 دن ہے۔

چوہے کا نام ”پیٹرک سٹیورٹ“ ہے جس کی پیدائش 14 جولائی 2013 کو ہوئی تھی۔

پیٹرک سٹیورٹ نامی ایک ایسا چوہا ہے، جوانسانی نگہداشت میں رہنے والا اب تک کا سب سے پرانا چوہا ہے، جس کی عمر 9 فروری 2023 کو 9 سال 210 دن ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ یہ چوہا اب تک ریکارڈ کیے گئے پچھلے قدیم ترین چوہوں میں سے تقریباً دو سال بڑا ہے، Fritzy (1977-1985)، جو برطانیہ کے Bridget Beard کی ملکیت تھا اور 7 سال 225 دن کی عمر تک زندہ رہا۔

طویل عمر پانیوالا چوہا 14 جولائی 2013 کو سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پیدا ہوتتھا جہاں اس نے اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔

USA

Patrick Stewart

Oldest Mouse