Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان

پی ایس ایل کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی
اپ ڈیٹ 18 فروری 2023 11:51pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو دہشت گردی سے کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو کالعدم تنظیم کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں ملی، اس لئے ایونٹ جاری رہے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے نجم سیٹھی کی ٹویٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ بغیر سوچے سمجھے یا جان بوجھ کر کئی گئی غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ ہے، حیرت ہے کہ ہمارے ادارے کیا دیکھ رہے ہیں۔

شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے نجم سیٹھی نے مریم نواز کی صحبت میں بہت وقت گزارا ہے۔

PCB

Najam Sethi