Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس آفس پر حملے کے بعد کھوجی کتوں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ شروع کردی

پولیس کے اعلیٰ افسران بھی کراچی پولیس آفس پہنچ گئے
شائع 18 فروری 2023 11:10am
تصویر/ اے یف پی
تصویر/ اے یف پی

گزشتہ رات ہونیوالے کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد جائے وقوعہ پر کھوجی کتوں کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ شروع کردی۔

حساس اداروں کی تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے پولیس آفس کا کنٹرول حساس اداروں کے اہلکاروں نے سنبھال لیا ہے۔

پولیس آفس کی عمارت پر ماہر نشانہ بازوں کو چھت پر اور اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی کراچی پولیس آفس پہنچ گئے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس دوران پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی اورآپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستان

Karachi Police Office Attack