Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہماری ذمہ دادی انتخابات کروانا ہیں، تاریخ دینا نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ہاٸیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل داٸر کردی
شائع 17 فروری 2023 05:18pm
الیکشن کمیشن بلڈنگ۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن بلڈنگ۔ فوٹو — فائل

لاہور: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے لاہور ہاٸی کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کروانے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل داٸر کر دی۔

اپنی اپیل میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن کی ذمہ دادی انتخابات کروانا ہیں تاریخ دینا نہیں۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا کہ انتخابات کا اعلان گورنر ہی کر سکتے ہیں، لہٰذا صوبے میں الیکشن کے معاملے پر ہائی کورٹ سنگل بینچ کا حکم آٸین کے برعکس ہے۔

درخواست میں عدالتی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 90 دن کے آئینی مینڈیٹ سے تاخیر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

ECP

Lahore High Court

punjab election

intra court apeal