Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سکھر میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا

بلاول بھٹوکے وژن کے مطابق عوام کوسہولیات فراہم کررہے ہیں، صوبائی وزیر
شائع 17 فروری 2023 04:00pm
پورے سندھ میں پیپلزبس سروس شروع ہوچکی ہے، ناصر حسین شاہ -  تصویر/ آج نیوز
پورے سندھ میں پیپلزبس سروس شروع ہوچکی ہے، ناصر حسین شاہ - تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلزبس سروس شروع ہوچکی ہے بلاول بھٹوکے وژن کے مطابق عوام کوسہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے سکھر میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں پیپلزبس سروس شروع ہوچکی ہے اور سکھراورلاڑکانہ میں پنک بس سروس بھی شروع ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے وژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، مہنگائی بہت زیادہ ہے، تکلیف دہ مراحل ہیں سابق حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے آج عوام پریشان ہے پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے کی سزاعوام بھگت رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سکھر میں بہت سے بہت سے منصوبے مکمل ہورہےہیں اور سکھر کی اہمیت کودیکھتے ہوئے یونیورسٹیز کا جال بچھایا، ہم نے سکھرمیں 6 یونیورسٹیاں بنائیں۔ سکھرمیں بچوں کا اسپتال مکمل ہونے کے قریب ہے

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

sindh

Sukkur

Pakistan People's Party (PPP)