Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پراسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کونوٹس جاری

اسپیکر نےحکم امتناع کےباوجوداسپشل سیکریٹری محمد خان کوکام سےروکا
شائع 17 فروری 2023 12:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**سندھ ہائیکورٹ نےاسپیشل سیکریٹری محمد خان کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی کو نوٹس جاری کردیا ہے’۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حکم امتناع کے باوجود اسپشل سیکریٹری محمد خان کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔

اسپیشل سیکریٹری سندھ اسمبلی محمد خان نے آغا سراج درانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ نےاسپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت نے انھیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن اسپیکر اور سیکریٹری کام کرنے نہیں دے رہے، اسپیکر نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے نکال دیاتھا۔

سندھ ہائیکورٹ نےسرکاری وکیل سے استفسارکیا مسئلہ کیا ہے اسپیکر کے ساتھ، سیکریٹری سندھ اسمبلی کون ہیں ؟

وکیل نے بتایا کہ سیکریٹری جی ایم عمر فاروق ہیں اور کام سےاسپیکر نے روکا ہے۔

جسٹس محمد اقبال نے ریمارکس دیئے اس معاملے کو انا کا مسئلہ نا بنائیں، اسپیکر، سیکریٹری کے ساتھ کچھ بھی مسائل ہوں عدالتی حکم پر عملدرآمد ضروری ہے۔

agha siraj durrani

Sindh High Court