Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور کے تھانہ چمکنی پرہینڈ گرنیڈ حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار

سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حملہ ناکام بنادیا
شائع 17 فروری 2023 10:12am
تصویر/ روئٹر
تصویر/ روئٹر

پشاور کے تھانہ چمکنی پر مبینہ نامعلوم شرپسندوں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کردیا، جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے علی الصبح تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور شدید فائرنگ بھی کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حملہ ناکام بنایا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے تھانے میں کھڑی موٹرسائیکل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

peshawar

Blast