Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خودگھر چھپ گیا ہے،ساری پارٹی کوکہتا ہےجیلیں بھردو،خواجہ آصف

خواجہ آصف کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر کڑی تنقید
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 11:06am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

وفاقی وزیر خواجہ آصف نےکہا ہے کہ گرفتاری دینا آسان نہیں، عمران خان ورکرز کو آوازیں دےرہا ہے کہ زمان پارک پہنچ کر مجھے بچا لو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان پر تنقید کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو کہتا ہےمیں عمر رسیدہ زخمی ہوں۔حاضر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خود گھر میں چھپ گیا ہے،ساری پارٹی کوکہتا ہےجیلیں بھردو، اسکے ساتھی2دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتےہیں۔

خواجہ آصف نےمزید کہا کہ نوازشریف ہی تھا جو بیٹی کا ہاتھ پکڑےوطن واپس قید کاٹنے آیا۔

PMLN

imran khan

Khawaja Asif