Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف نائن ریپ کیس کے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، اسلام آباد پولیس

مبینہ مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 10:56am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ گولڑہ پولیس نے پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے کے مطابق پولیس نے ناکے پر 2 موٹرسائیکلز پر سوار 4 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

اسی دوران ملزمان نے کلاشنکوفوں اور پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تو موٹرسائیکل سے گرنے والے 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ ؔ

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان ایف 9 پارک مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث تھے۔

ملزمان کی شناخت نواب اور اقبال کے نام سے ہوئی، 18سالہ اقبال کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو گھر سے گرفتارکیا گیا ہے۔

ملزم نواب کا تعلق صوابی سے ہے جس کی اہلیہ نے بھی گھر سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اسلام آباد

Rape Case