Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی ایچ اے اسلام آباد میں گھسنے والا تیندوا پکڑ اگیا

متعدد افراد زخمی ہوئے، وائلڈ لائف کی ٹیم ساتھ لے گئی
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 01:10am

اسلام آباد میں واقع ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا۔ جس نے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ رات گئے وائلڈلائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑلیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے ترجمان عثمان گجر نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیم کو ڈی ایچ اے سیکٹر ٹو کے ایک گھر میں تیندوا گھسنے کی اطلاع ملی تھی۔

”اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہماری ٹیم موقعے پر ہہنچ گئی جس کے بعد راولپنڈی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع کر دی گئی۔“

عثمان گجر نے بتایا کہ تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے دو منٹ کے اندر ہی ٹیم پہنچ گئی تھی۔

تیندوے کے گھر میں گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ڈی ایچ اے اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہیں۔ قریب ہی ایک تیندوا دیکھا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف اور آئی سی ٹی انتظامیہ اس وقت تیندوے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارکس اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔

بعد ازاں وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو پکڑ لیا اور ساتھ لے گئی۔

leopard

Islamabad DHA