Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے 4 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دے دیا

وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
اپ ڈیٹ 16 فروری 2023 12:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

سپریم کورٹ نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو چیلنج کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے 10 فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کرلی گئی اور 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

FBR

justice umer ata bandiyal

super tax