Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند حنا پرویزبٹ سے رابطہ کریں

سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ اس بارمنفرد پیغام لائی ہیں
شائع 16 فروری 2023 12:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے ارکان میں سے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متحرک نظرآنے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ اس بار پارٹی فالوررز کے لیے کچھ الگ پیغام لائی ہیں۔

حنا پرویز کا یہ پیغام مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اورچیف آرگنائرزمریم نواز سے ملاقات کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ہے۔

اپنی ٹویٹ میں حنا نے لاہورکے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا سے پوچھا کہ ان میں سے کون کون مریم سے ملنا چاہتا ہے؟ ۔

چند روز میں اس ملاقات کے اہتمام کرنے وعدہ کرنے والی حنا نے مزید واضح کیا کہ خواہشمندوں کو اپنا نام، نمبر اور تعلیمی ادارے کا نام ضرور بتانا ہے۔

لیگی نوجوان کی مریم نوازاور حنا بٹ سے ’اچھا رشتہ‘ ڈھونڈنے کی فرمائش

خواتین یہ تمام معلومات حنا کو ڈی ایم کرسکتی ہیں۔

چند روز قبل حنا کی ٹویٹ کی بدولت ن لیگ کے کارکن نے مریم نواز اور ان سے اپنے لیے اچھا سا رشتہ ڈھونڈنے کی فرمائش کی تھی۔

اس فرمائشی ٹویٹ کا محرک مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی کی وہ ٹویٹ بنی جوانہوں نے ٹوئٹر پر اپنے 24 لاکھ فالوورز پورے ہونے کی خوشی میں کی تھی۔

PMLN

Maryam Nawaz

Hina Pervez Butt