Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

مزمل اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا
شائع 16 فروری 2023 09:41am

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی گئی ، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزمل نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مزمل اہلیہ کے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے خاتون سے پرس چھینا۔

اس دوران شوہراور بیوی دونوں موٹرسائیکل سے گرگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی مزمل کے چہرے پر لگی۔

جاں بحق شہری کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

firing

karachi

Dacoity