Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کا عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار

پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، نیڈ پرائس
شائع 16 فروری 2023 08:27am
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان امریکا کا قابل قدر شراکت دار ہے، پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کوکسی پرفوقیت نہیں دیتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارنہ نے کہا کہ عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکا مفادات کے لئے اہم ہے۔

پاکستان

imran khan

Washington

Ned Price

US State Department Spokesperson