Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ زلزلہ: 8 دن بعد ملبے سے نکلی ماں کو دیکھ کر نوجوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

تصویر پر شعیب اختر کا محبت بھرا ردعمل۔۔۔
شائع 15 فروری 2023 04:32pm
تصویر: ٹوئٹر/ شعیب اختر
تصویر: ٹوئٹر/ شعیب اختر

ترکیہ اور شام زلزلے میں جہاں ہزاروں جانیں جاچکی ہیں وہیں معجزوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں بچے، خواتین، بزرگ اور جوان کئی کئی دنوں بعد ملبے سے زندہ نکالے جارہے ہیں۔

اس دوران سامنے آنے والے جذباتی مناظر دیکھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوجاتی ہے۔

لوگوں کو زندہ پانے کے بعد ”اللّٰہُ اکبر“ کی صدائیں لہو گرما دیتی ہیں۔

نرم دل مائیں ہوں یا اور سنگ سا سخت باپ، جس نے بھی اپنے بچوں کو حیات پایا اشکوں کے دریا پر بندھا بند توڑ بیٹھا۔

صرف والدین ہی نہیں، وہ اولادیں جنہوں نے اپنے ماں باپ کو کھو دیا وہ بھی انہیں دوبارہ زندہ دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

ایسے ہی ایک بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو 8 دن تک ملبے میں دبی اپنی ماں کو زندہ نکلتے دیکھ کر اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکا۔

تصاویر میں اس خوش نصیب بیٹے کو خوشی میں چیختے اور حیران ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اس تصویر کو شئیر کیا اور کیپشن میں لکھا، ”دل کو چھو لینے والا لمحہ، میں اس کیلئے بہت خوش ہوں۔“

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں خوشی اور جذبات سے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

earthquake

turkiye