پشاور زلمی کے مالک نے ٹیم پر جرمانے کو ’صدقہ‘ قرار دے دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹیم پر لگائے گئے 10 فیصد جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ وقت سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ جرمانہ کیا۔
جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاورزلمی اورلاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افتتاحی میچ میں قلندرز نے ملتان سلطان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا تھا۔
Comments are closed on this story.