Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ہی لاہور قلندرز پر جرمانہ

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ایک اوور تاخیر سے کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا
شائع 15 فروری 2023 03:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے افتتاحی میچ میں ایک اوور تاخیر سے کرنے پر لاہور قلندرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جس میں لاہور قلندرز نے مقررہ وقت کے بعد ایک اوور پھینکا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے ایک اوور تاخیر سے کرنے پر لاہور قلندرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

Lahore Qalandars

fine

Multan Sultan

PSL 8