Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام پر اضافی بوجھ: سیلز ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

سیلز ٹیکس کو 17 سے بڑھا کر 18فیصد کردیا گیا
شائع 15 فروری 2023 01:34pm
تصویر/ پکس بے
تصویر/ پکس بے

عوام پرآئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے700ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے سیلز ٹیکس کو 17فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت میک اپ، صابن، شیمپو سمیت تمام چیزوں پرسیلزٹیکس 18فیصد ک دیا گیا۔

شیونگ جیل،مسکارا،لپ اسٹک ، بسکٹ،جیلی،نوڈلزخریدنے والوں کو بھی اضافی سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

سیلز ٹیکس میں اضافے سے خوردنی تیل،بچوں کےکھلونے،چاکلیٹ سب مزید مہنگے ہوجائیں گے۔

بجلی اور گیس مہنگی کرنے اورٹیکسوں میں اضافے سےعوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھے گا۔

جون تک گیس صارفین سے310ارب روپےوصول کیےجائیں گے۔

منی بجٹ کےذریعے جون تک 170ارب روپے سے زائدحاصل کیے جائیں گے جبکہ اضافی سرچارج کی مدمیں بجلی صارفین سے76 ارب روپے ریکورکیےجائیں گے۔

پاکستان

IMF

Sales Tax

Mini budget