ایرانی صدر کا دورہ چین: شی جی پنگ کا عالمی تناظر میں ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان
ایرانی صدر کی چینی ہم منصب شی جی پنگ سے ملاقات
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
ابراہیم رئیسی نے چینی ہم منصب شی جی پنگ سے ملاقات کی ساتھ ہی چینی صدر نے بدلتے ہوئےعالمی تناظر میں ایران کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیا۔
چینی صدر کا کہنا ہے کہ قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے ایران کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان زراعت، تجارت، سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
china
Iran
مقبول ترین
Comments are closed on this story.