Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالا، 5 ڈاکو نجی بینک کی کیش وین سے 9 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

ڈاکوؤں کی فائرنگ وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا
شائع 15 فروری 2023 09:56am

گوجرانوالا میں پانچ ڈاکوؤں نجی بینک کی کیش وین سے نو کروڑ 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ نجی بینک کی وین کیش لے کر شیخوپورہ سے گوجرانوالہ آرہی تھی۔

تھانہ تتلے عالی کے علاقہ اڑتالی ورکاں چیک پوسٹ کے قریب ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے وین کو روکا تھا۔

ڈاکوؤں نے عملے کو مارا پیٹا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے اور واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور وین عملے سے بھی تفتسش کی جارہی ہے۔

punjab

bank