Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انجیر کا اُلٹا درخت، جسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں

کوئی نہیں جانتا کہ انجیر کا یہ الٹا درخت وہاں کیسے پہنچا یا یہ کتنے عرصے سے بڑھ رہا ہے۔
شائع 14 فروری 2023 05:59pm

اٹلی کے جدید شہر باکولی کے قریب ”بائیے“ کے قدیم کھنڈرات واقع ہیں، جن میں ایک نباتاتی عجوبہ موجود ہے۔

بائیے کے کھنڈرات ایک عجیب و غریب درخت کا گھر ہیں جسے ”انجیر کا اُلٹا درخت“ کہا جاتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ انجیر کے اس درخت نے فزکس اور کشش ثقل کو بھی مات دے دی ہے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انجیر کا یہ الٹا درخت موسم میں پھل بھی دیتا ہے۔

 تصویر بزریعہ ریڈ اِٹ
تصویر بزریعہ ریڈ اِٹ

قدیم رومن آرک وے کی چھت سے نکلتے مضبوط درخت کو دیکھ کر آسانی سے سمجھ آجاتا ہے کہ اسے ”الٹا درخت“ کیوں کہا جاتا ہے۔

یہ درخت واقعی الٹا ہے اور دیگر درختوں کی نسبت زمین سے آسمان کے بجائے آسمان سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے، جو کہ کافی نایاب ہے۔

کوئی نہیں جانتا کہ انجیر کا یہ الٹا درخت وہاں کیسے پہنچا یا یہ کتنے عرصے سے بڑھ رہا ہے۔

انجیر کا درخت (Ficus carica) انسانوں کے ذریعہ کاشت کیے جانے والے پہلے پودوں میں سے ایک تھا۔ جس کے انجیر کے فوسل وادی اردن میں 9400 قبل مسیح میں پائے گئے تھے۔

 تصویر: ٹوئٹر/آرکایوہسٹریز
تصویر: ٹوئٹر/آرکایوہسٹریز

انجیر کے درخت عام طور پر خشک اور دھوپ والی جگہوں کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ان کی مضبوط جڑیں اور کم پانی پر پھلنے پھولنے کی صلاحیت پودے کو ناگوار جگہوں پر خود کو سہارا دینے کی اجازت دیتی ہے، اور الٹا درخت اس کا ثبوت ہے۔

کبھی روم کے حکمران طبقے کے لیے بنایا گیا ایک جاندار قلعہ ”بائیے“ اب ایک آثار قدیمہ کا پارک ہے جو پوری دنیا سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں، الٹا انجیر کا درخت سائٹ کے سب سے بڑے پرکشش مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اینٹ گارہ بنانے کے دوران انجیر کا بیج بھی پلستر میں مل کر محراب کا حصہ بن گیا اور مناسب ماحول کی وجہ سے آگ آیا تھا۔

Italy

Fig Tree

Upside Down Tree