Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزراء اور افسران اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ ترکیہ زلزلہ فنڈ میں جمع کرائیں گے

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
شائع 14 فروری 2023 04:14pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے حکومت پاکستان نے بڑا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم، وزراء، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔

جبکہ ایم پی اسکیل کے افسران بھی ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

earthquake

turkiye

pm relief fund