سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیا شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: دانیہ شاہ کیخلاف کیس: دعاعامرکو آئندہ سماعت پرپیش ہونے کی ہدایت
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کراچی میں معروف اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
مجھے جائیداد کے لالچ میں پھنسایا جارہا ہے، گرفتاری کے بعد دانیہ شاہ کا پہلا بیان
واضح رہے کہ ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم سرکل کی ٹیم نے لودھراں میں چھاپہ مار کر مرحوم ٹی وی اینکرپرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھیں۔
Comments are closed on this story.