Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب سے پہلی خاتون خلا میں جانے کیلئے تیار

رواں سال 2 سعودی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جائیں گے
شائع 14 فروری 2023 09:11am
تصویر: سعودی اسپیس
تصویر: سعودی اسپیس

سعودی عرب نے پہلی سعودی خاتون کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ رواں سال 2 سعودی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) بھیجے جائیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رواں سال کے وسط تک خاتون خلا باز ریانہ برناوی کو علی القرنی کے ساتھ بین انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے 10 روزہ مشن پر بھیجا جائے گا جن کی ٹریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سفر کا آغاز امریکا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ہوگا۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے خلائی پروگرام وژن 2030 کا حصہ ہے۔

سعودی اسپیس کمیشن کا کہنا ہے کہ مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے کئی پہلوؤں میں سائنسی تحقیق میں تعاون کرنا ہے۔

سعودی عرب کے مطابق اس قدم کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی کی استعداد کو بڑھانا ہے۔ سعودی عرب سائنسی تحقیق اورانسانی مفادات کے اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے جن میں طب، پائیدارترقی اورخلائی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے 4 خلابازاس سفر کے لیے تیار ہیں، ریانہ برناوی اورعلی القرنی کے بعد مریم فردوس اورعلی الغامدی کوبھی خلا میں بھیجا جائے گا۔

Saudia Arabia