Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی

سال 2022 کے آخری سات ماہ میں دوران 34 ہزار 157 گاڑیاں فروخت کی گئیں
شائع 13 فروری 2023 09:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی۔

گزشتہ برس کے جولائی تا اگست تک گاڑیوں کی پیداوار 8 ہزار 77 یونٹس رہی جب کہ ان کی فروخت 7 ہزار 402 یونٹس رہی۔ اسی طرح ستمبر میں 3 ہزار 110 چھوٹی یونٹس کی پیداوار ہوئی جن میں 2 ہزار 981 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

اکتوبر سے دسمبر 2022 تک 19 ہزار 553 کاروں کی پیداوار ہوئی جس میں سے صرف پانچ گاڑیاں فروخت نہیں ہو سکیں۔

سال 2022 کے آخری سات ماہ میں ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 31 ہزار 76 یوٹس رہی جب کہ ان گاڑیوں کی فروخت 30 ہزار 650 یوٹس رہی۔

اس کے علاوہ گزشتہ برس کے جولائی سے جنوری 2023 تک ایک ہزار سی سی کی 10 ہزار 836 کاریں بنائی گئیں جن میں سے 1 ہزار 126 فروخت ہوئیں، ان ہی سات ماہ میں 1300 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں کی پیداوار 35 ہزار 179 رہی اور اس دوران 34 ہزار 157 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔

پاکستان

petroleum prices

Cars

automobiles