پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کا ملتان سلطان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے، اور اس کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا۔
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کئے۔
تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کی اور 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے، شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت نے 20 رنز بنائے، سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی کے حصے میں آئی۔
لاہور قلندرز اسکواڈ
لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کےعلاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل ہیں۔
ملتان سلطان اسکواڈ
ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.