Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں الیکشن کب ہوں گے؟ گورنر پنجاب کا بڑا فیصلہ

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے، ذرائع
شائع 13 فروری 2023 05:20pm
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر گورنر بلیغ الرحمان نے کل پروز منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب شرکت کریں گے جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے کل بلائے گئے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لئے بلیغ الرحمان سے وقت مانگا لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے مشاورت کے لئے نمائندے بھی مقرر کردیے ہیں جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی ٹیم گورنر پنجاب سے مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا مقصد صرف الیکشن کروانا ہے، جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا وہ الیکشن کرادیں گے۔

lahore

governor punjab

Lahore High Court

Election commission of Pakistan

punjab election