پی ایس ایل 8: میچز کے ٹکٹ کیسے اور کتنے میں مل سکتے ہیں؟
”پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل( 8“ کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل کو شروع ہوگی۔ شائقین pcb.bookme.pk سے آن لائن ٹکٹس خرید سکتے ہیں اور فزیکل ٹکٹ مقررہ مقامات پر دستیاب ہوں گے، جن کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت7000 روپے (وی آئی پی)، 4000 (پریمئیم)،2500 (فرسٹ کلاس) اور 1200 روپے (جنرل) رکھی گئی ہے۔
تین پلے آفز (ایک کوالیفائر اور دو ایلیمینیٹر) کے لیے ٹکٹ کی قیمت 6000 روپے (وی آئی پی)، 3500 (پریمیم)، 2000 (فرسٹ کلاس) اور 1000 روپے (جنرل) مقرر کی گئی ہے۔
راولپنڈی گیارہ میچز کی میزبانی کرے گا.
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مارچ کو ہونے والے پہلے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے (وی آئی پی) اور2000 روپے (پریمیم) ہے۔
لاہور اور راولپنڈی کے میچز کے لیے سیزن پاسز بھی دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین رعایتی قیمتوں پر اپنے ستاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔
لاہور میچز کے سیزن پاسز کی قیمتیں 18720 (وی آئی پی)، 10170 (پریمیم)، 7110 (فرسٹ کلاس)، 3870 (جنرل) مقرر کی گئی ہیں۔
یہ میچز 26 اور 27 فروری، 2، 4 اور 12 مارچ کو کھیلیں جائیں گے۔
راولپنڈی میں ہونے والے میچوں کے سیزن پاسز کی قیمتیں 13230 (وی آئی پی)، 8730 (پریمیم) ہیں۔ یہ میچز 1، 6، 8ِ 9 اور 10 مارچ کو کھیلی جائیں گے۔
انکلوژرز کے نام
قذافی سٹیڈیم، لاہور
- وی آئی پی: عمران خان اور فضل محمود
- پریمیم: راجس اور سعید انور
- فرسٹ کلاس: جاوید میانداد، اے ایچ کاردار، سرفراز نواز، اور عبدالقادر
- جنرل: ماجد خان، انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، اور سعید احمد
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
- وی آئی پی: عمران خان، جاوید اختر، جاوید میانداد، اور اظہر محمود
- پریمیم: شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش اور یاسر عرفات
Comments are closed on this story.