Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شایان علی 3 روز بعد نواز شریف کو جوس لوٹانے پہنچ گئے

شایان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرشریف فیملی کیخلاف احتجاج کیلئے شہرت رکھتےہیں
شائع 13 فروری 2023 04:04pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرشریف فیملی کے خلاف احتجاج کے لیے شہرت رکھنے والے شایان علی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے جوس کی بوتل 3 دن بعد لوٹانے پہنچ گئے۔

شایان کا کہنا ہے کہ یہ جوس نوازشریف مجھے دیکھتے ہی ریسٹورنٹ میں چھوڑ آئے تھے کیونکہ انہیں وہاں سے نکلنے کی جلدی تھی۔

پی ٹی آئی کے سپورٹر شایان نے ٹوئٹرپرویڈیو شیئرکی جس میں وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے مرکزی دروازے پر جوس کی بوتل رکھ کر واپس جارہے ہیں۔

ویڈیو میں شایان کا کہنا ہے کہ، ’میں نوازشریف جیسا چورنہیں ہوں، نواز شریف کیفے میں یہ بھول گئے تھے اور میں یہ واپس کرنے آیا ہوں‘۔

اس سے قبل 10 فروری کو اپنی ٹویٹ میں شایان نے لکھا تھا، ’ نوازشریف ایک کیفے میں بیٹھے تھے جب انہوں نے مجھے دیکھا اور فوراً وہاں سے چل گئے اور اپنا جوس یہیں بھول گئے۔

ٹویٹ کے ساتھ میزپر پڑی جوس کی بوتل کی تصویر شیئرکرنے والے شایان کا کہنا تھا، ’نواز شریف کا ری ایکشن دیکھیں جب انہوں نے مجھے دیکھا تو‘۔

ایک اور ٹویٹ میں شایان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے کے بعد اس نے اسی نشست پر بیٹھ کراسکول کا ہوم ورک مکمل کیا۔

Nawaz Sharif

avenfield house

SHAYAN ALI

Juice