Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ: زلزلے میں مقبول سیریز ’کورولش عثمان‘ کے اداکاراہلیہ سمیت چل بسے

ہولناک زلزلے میں اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے
شائع 13 فروری 2023 01:29pm
تصویر: پروپاکستانی
تصویر: پروپاکستانی

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول سیریز ’کورولش عثمان‘ کے اداکار اہلیہ سمیت چل بسے۔

اداکار جاگدس جانکایا اورانکی اہلیہ زلان ٹگرس کے جاں بحق ہونے کی خبرگزشتہ روز سامنے آئی ہے۔

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم نے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ پرجاگدس اوراہلیہ زلان کی زلزلے کے نتیجے میں جان سے جانے کی تصدیق کی۔ اداکار کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے موسیقارتھیں۔

دونوں کی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں فالوورز کو افسوسناک خبرکی اطلاع دیتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دُعا کی درخواست کی گئی ہے۔

تُرک سیریز ’کورولش عثمان‘ میں جاگدس جانکایا نے قونیہ محل کے اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے میں اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

earthquake

turkiye

Çağdaş Çankaya

turkish actor

Kurulus Osman