Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے 8 روزمیں چوتھی نامعلوم شے مار گرائی

جنگی جہازوں نے کارروائی صدر جو بائیڈن کے حکم پر کی
شائع 13 فروری 2023 12:37pm

امریکا کے جنگی جہازوں نے ملکی حدود میں اڑنے والی ایک اور ناقابل شناخت چیزمارگرائی۔ایسے ناقابل شناخت آبجیکٹس کو گرائے جانے کی یہ گزشتہ 8 روز کے دوران چوتھی کارروائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی جہازوں نے ہورون جھیل کے اوپراڑنے والی چیزکو نشانہ بنایا جس کے احکامات امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ماضی میں مشتبہ اڑنے والی اشیاء کے سامنے آنے کا ایسا تسلسل کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔

امریکی فوج کی نارتھ کمانڈ کےاعلٰی عہدیدارجنرل گلین وینہرک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایسی ناقابل شناخت چیزوں کونشانہ بنائے جانے کی بڑی وجہ چینی جاسوس غبارہ بھی ہے جوگزشتہ ماہ کے آخر میں ہماری فضائی حدود میں نظرآیا تھا۔ یہ ایک قسم کا انتباہ ہے’۔

چین کی جانب سے کہا جاچکا ہے کہ یہ ان کا موسم کی پیش گوئی کرنے والا غبارہ تھا۔

اس واقعے کے بعد گزشتہ ہفتے بھی امریکی جنگی جہازوں نے کینیڈا اورالاسکا کے اوپراڑنے والی نامعلوم چیزوں کو نشانہ بنایا تھا۔ پینٹاگون حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ نشانہ بنائے جانے والے ابجیکٹس قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ نہیں تھے۔

واقعے کے بعد امریکی حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ ریڈار کے ذریعے اڑنے والی اشیا کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اوراحتیاطاً فضائی حدودو کو بند کرنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ ہم فضائی حدود مزید محفوظ بناتے ہوئے تحقیقات کررہے ہیں۔

USA

unidentified object

shoot down

aerial object