Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات، ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

مقدمے میں نامزد ملزم خیر محمد پہلے ہی گرفتار ہیں
شائع 13 فروری 2023 11:24am

کراچی کی مقامی عدالت میں کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کے مقدمے میں 2 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کردی گئی ۔

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج غربی کی عدالت میں کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے 19 اموات کے مقدمے میں نامزد ملزم شاہد حسین اور سعید خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

عدالت نے ملزمان کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

مقدمے میں نامزد ملزم خیر محمد پہلے ہی گرفتار ہیں، واقعے کے خلاف پولیس نے 9 دیگر مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

مدعی مقدمے کے مطابق علاقے میں ملزمان بغیراحتیاطی تدابیر کے پلاسٹک ری سائیکلنگ کی فیکٹریاں چلاتے ہیں، فیکٹریوں سے مضر صحت دھواں خارج ہونے سے لوگ بیمار ہوئے، مضر صحت دھواں اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات ہوئی۔

karachi

kemari

moach goth