اسامہ ستی قتل کیس: پولیس اہلکاروں نے سزائے موت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا
اسامہ ستی قتل کیس میں سزایافتہ 2 پولیس اہلکاروں نے فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سزائے موت پانے والے 2 اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔
اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ کا حصہ ہیں۔
درخواست میں افتخار احمد اور محمد مصطفی کی سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے، کالعدم قرار دیا جائے، ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔
بائیس سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 میں پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس نے سری نگرہائی وے پررات کے اندھیرے میں قتل کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.