Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

شہری منیر احمد نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی
شائع 13 فروری 2023 09:17am
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی، لاہور ہائیکورٹ نے فوری انتخابی تاریخ جاری کرنے کا حکم دیا تھا، اتوار کے روز رات گئے 90 روز کا وقت ختم ہو گیا ہے، آٸین کے تحت 90 روز میں الیکشن کروانا لازمی ہے، 60 روز باقی رہ گئے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی حکم کی اطلاع کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر گورنر پنجاب، چیف الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چاروں ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ECP

governor punjab

Lahore High Court

Contempt of Court