Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لاجر بینچ کل سماعت کرے گا
شائع 12 فروری 2023 01:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ نے معروف صحافی اور سینئر اینکرپرسن ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت 13 فروری دن ایک بجے ہوگی۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس: اسپیشل جے آئی ٹی واپس پاکستان پہنچ گئی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی بینچ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لگتا ہے حکومت نے باہمی قانونی معاونت کا خط لکھنے میں تاخیر کی، چیف جسٹس

عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی سے کیس سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل پر نئی جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد رپورٹ جمع کرائے گی

ذرائع کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی کیس سے متعلق بیرون ملک دوروں سے واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

journalist

somoto case

arshad sharif murder case