Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، فواد چوہدری

آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 12 فروری 2023 10:38am
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کے لئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیئے تھا، آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں، آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے، اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کے لئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں بیوروکریٹس جو 25 مئ کے واقعات میں شامل تھے اور جن کو دوبارہ نقوی حکومت نے دھاندلی کی نیت سے پنجاب میں تعینات کیا ان سے کہتا ہوں خود پنجاب سے علیحدہ ہو جائیں، ریاست کے ساتھ اپنے حلف کا پاس کریں، کسی سیاسی پارٹی کا وفادار اہلکار ثابت کرنا سول سرونٹس کے لئے نامناسب ہے۔

pti

ECP

اسلام آباد

Fawad Chaudhary