Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن ہے، عمران خان

قوم آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 12 فروری 2023 08:59am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کیا کہ قوم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیرجمہوریت کا تصور ہی محال ہے اورایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا اور دستور کی حفاظت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی اور نظامِ عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کے لئے قوم عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔

pti

imran khan

Lahore High Court