Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب

مودی سرکار چودہ فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر ڈرامہ رچانا چاہتی تھی۔
شائع 11 فروری 2023 06:45pm

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن منصوبہ بے نقاب کردیا۔

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

مودی سرکار چودہ فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر ڈرامہ رچانا چاہتی تھی۔

بھارت کی جانب سے کشمیر کے جنوبی اضلاع میں دھماکا خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کرنا تھا، کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان پر تھوپنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کی نو ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں، مودی سرکار پاکستان مخالف جذبات ابھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

india

پاکستان

RAW

Jammu Kashmir

false flag operation

Pulwama Attack