Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

گمنام پاکستانی نے ترکیہ شام زلزلہ متاثرین کو 3 کروڑ ڈالرز عطیہ کردئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اس گمنام پاکستانی کے احسن اقدام پر اسے دوسروں کیلئے مثال قرار دیا۔
شائع 11 فروری 2023 03:14pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ترکیہ اور شام زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کوشش کررہا ہے، ہزاروں لوگ اور کئی اقوام مدد کیلئے ہاتھ آگے بڑھا چکے ہیں، دنیا بھر سے امداد ترکیہ اور شام بھیجی جا رہی ہے۔ لیکن ایک پاکستانی کے اقدام پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف خود تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ایک گمنام پاکستانی نے امریکہ میں موجود ترکیہ کے سفارت خانے میں جاکر کروڑوں ڈالرز عطیہ کردیئے۔

روسی خبر رساں ادارے ”اسپٹنک“ کے مطابق امریکہ میں ترکی کے سفیر مُرات مرکان نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ ایک پاکستانی تاجر نے کہرامنماراس میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس گمنام پاکستانی کے احسن اقدام پر اسے دوسروں کیلئے مثال قرار دیا اور تعرفی بھی کی۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا، ”میں ایک گمنام پاکستانی کی مثال سے بہت متاثر ہوا جو امریکہ میں موجود ترکیہ کے سفارت خانے گیا اور ترکیہ و شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔“

انہوں نے مزید لکھا، “ انسان دوستی کے یہ شاندار کام انسانیت کو بظاہر ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔“

earthquake

Syria

PM Shehbaz Sharif

turkiye

donation