پی ٹی آئی کی سیاست سمجھ میں نہیں آتی، مصطفٰی کمال
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال نے کہا کہ اللہ نے میرے ہاتھوں سے 300 ارب روپے خرچ کرائے اور مخالفین ایک روپے بھی چوری کا الزام نہیں لگا سکتا۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں کام کرنے کی ضرورت ہے ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے کام کر کے دکھایا ہے پاکستان میں چوری اسی نے نہیں کی جسے موقع نہیں ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سمجھ میں نہیں آتی۔ انا کی جنگ بنالی گئی ہے۔ انا کی جنگ جیت بھی گئے اور ملک ہار گیا تو کیا فائدہ؟۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں کام کرکے دکھایا لیکن آج کراچی تباہ وبرباد ہے، ہم الیکشن میں نہیں گئے لیکن شہر کو جتوا دیا۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ اللہ نے میرے ہاتھوں سے 300 ارب روپے خرچ کرائے اور مخالف ایک روپے بھی چوری کا الزام نہیں لگا سکتا آج کراچی تباہ و برباد ہے وقت ثابت کرے گا کہ الیکشن سے باہر رہ کر بھی کراچی کو جتوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں تو نہیں گئے لیکن کراچی کو جتوا دیا کراچی والے بہت جلد خوش خبری سنیں گے میں نے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں، میں کراچی کے لوگوں کو اعتماد دینا چاہتا ہوں ہم جو کہہ رہے ہیں اسے کر کے دکھائیں گے۔
Comments are closed on this story.