Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں الیکشن کیلئے شہری نے الیکشن کمیشن اورگورنرکونوٹس بھجوادیا

الیکشن کمیشن نےآئین کی خلاف ورزی کی اب ہائیکورٹ کاحکم بھی آگیا، متن
شائع 11 فروری 2023 10:22am

پنجاب میں بروقت الیکشن کے انعقاد کےمعاملے پرشہری منیراحمد نے گورنراورالیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نےالیکشن کی تاریخ کیلئےدرخواستیں منظورکیں، الیکشن کے انعقاد کیلئے آئینی مدت ختم ہو رہی ہے گورنر،الیکشن کمیشن نےآئین کی خلاف ورزی کی جبکہ اب ہائیکورٹ کاحکم بھی آگیا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہےکہ بروقت الیکشن کا انعقاد آئین اور قانون کی منشاء ہے، الیکشن کمیشن نے 7 روز کے اندر اندر الیکشن شیڈول جاری کرنا ہے اور گورنر اور الیکشن کمیشن نے ہر صورت آئین کے تحت اپنے حلف کی پاسداری کرناہے۔

گورنراورالیکشن کمیشن کو بھیجے گئے نوٹس میں شہری نے مزید کہا ہے کہ اگرعدالتی حکم پرعملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائرکی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 90 روزکے اندر پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آٸی رہنما اسد عمر سمیت دیگر کی درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

ہائیکورٹ نے 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسمبلی تحلیل پرانتخابات کی تاریخ کس نے دینی واضح نہیں، البتہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے گورنر سے مشاورت کرے اور فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دے، 90 روز میں بلا تاخیر انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور انتخابات کا انعقاد اس کی آئینی ذمہ داری ہے۔

Lahore High Court

Elections