Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں غبارے سے متعلق قرارداد کی منظوری پرچین کی مذمت

واضح طور پر کہہ چکے ہیں غبارہ موسمیاتی مقاصد کیلئے تھا،ترجمان
شائع 11 فروری 2023 09:14am

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان میں غبارے سے متعلق قرارداد کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان ماؤننگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد کی منظوری کو مسترد کرتا ہے۔

مزید کہا کہ ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں غبارہ موسمیاتی مقاصد کے لیے تھا چین پر جاسوسی کا الزام امریکی قیاس آرائی کی جنگ کا حصہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی امریکی شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر غبارہ دکھائی دیا تھا، وہ ایک حساس علاقہ ہے۔

china

USA