Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمل ولی نے مریم نواز کا ہزارہ صوبے کا بیان خیبر پختونخوا کی تقسیم کی کوشش قرار دیدیا

کے پی کی تقسیم کی کوشش پہلے بھی ہوچکی ہے جس میں ن لیگ ناکام رہی، رہنما اے این پی
شائع 10 فروری 2023 06:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے ہزارہ صوبے کے بیان کو خیبر پختونخوا کی تقسیم کی کوشش قرار دے دیا۔

آج نیوز سے مریم نواز شریف کے ہزارہ صوبے کے بیان پر بات کرتےہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تقسیم کی کوشش پہلے بھی ہوچکی ہے جس میں ن لیگ ناکام رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بھی بڑوں بڑوں کی خواہش رہی ہے لیکن پوری نہ ہوسکی، ہزارہ کے بھائی اور بہن ہمارا فخر اور ہمارے ساتھ ہیں۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ کے پی کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک پیج پر ہیں، تحریک انصاف کے دوست اس قسم کے سیاسی اعلانات سے مزے لینے کی بجائے اپنا موقف واضح کریں۔

ایمل ولی نے کہا کہ خیبر پختونخوا چھوٹا صوبہ ہے اور پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس لئے پہلے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

ایمل ولی خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے اس قسم کی باتیں سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ایبٹ آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہناتھا کہ وہ صوبہ ہزارہ بنانے میں عوام کے ساتھ ہیں۔

Maryam Nawaz

KPK

aimal wali khan

hazara