Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفوں سے متعلق اسپیکر کا فیصلہ برقرار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فیصلہ موصول ہونے کی تصدیق
شائع 10 فروری 2023 03:35pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا فیصلہ برقرارہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر آفس نے لاہورہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستیں بحال ہونے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوگیا۔

اسپیکر آٖس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 35 استعفوں کی بابت محض الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کرکے سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کو ان حلقوں میں دوبارہ ضمنی انتخابات کروانے سے منع کیا گیا ہے، استعفے منظور کرنے کے اسپیکر کے فیصلے کو زیربحث نہیں لایا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فیصلہ موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اسلام آباد

speaker national assembly

PTI MNA

Raja Pervaiz Ashraf

PTI Resignations